ایرانی سفارتخانے کے زیر اہتمام مرحوم ابراہیم رئیسی، حسین امیرعبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفارتخانہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی میزبانی ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کی۔

تقریب میں پاکستان میں عراقی سفیر اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابو الخیر محمد زبیر اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More