اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 178 کلو گرام منشیات برآمدکر، 3 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  May 29, 2024

راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 کارروائیوں میں178 کلو گرام منشیات برآمدکر کے 3 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کی جانے والی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جہلم میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 11 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔کراچی میں کوریئر آفس سے دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 3.4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔

ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 950 گرام آئس برآمدکی گئی ۔آر سی ڈی روڈ لسبیلہ کے قریب سے 94 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 48 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔پنجگور سے 15 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 4 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔لاہور میں پارسل سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More