قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان کے علاقے واشک میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے علاقے واشک میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نے جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور ورثا کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More