وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر روانہ

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وہ برطانیہ، اٹلی اور ویٹیکن میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے اس دورے کے دوران برطانیہ سے اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی روم میں اطالوی وزیر داخلہ سے بھی ملیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More