سعودی وزارت حج وعمرہ کی عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے بچنے کی ہدایت

اے پی پی  |  May 29, 2024

ریاض۔29مئی (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں عازمین حج کو ہدایت کی گئی کہ وہ کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے ، کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیردھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں۔

وزارت نےعازمین حج کو اپنی دوائوں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ہدایات میں کہا گیا کہ عازمین حج اپنی دوائوں کو ایک فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دوائوں سے دور رکھیں۔ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے سے آگاہ کریں اور اس کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی ایک کاپی ساتھ لائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More