اے پی پی | May 28, 2024
کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد د یتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کا اعتماد میاں محمد نواز شریف کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گورنرہائوس سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے لئے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More