یوم تکبیر کیلنڈر کی ایک تاریخ سےکہیں زیادہ اہمیت کا حامل ،ایٹمی پروگرام میں اہم کرداراداکرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا اور بالآخر ایٹمی طاقت بن گیا۔ منگل کو یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آ ج جبکہ ہم 26واں یوم تکبیر منا رہے ہیں، میں سیاسی اور عسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور ہر اس شخص کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایٹمی پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، آج ہم اس غیر متزلزل لگن اور استقامت کی یاد کاجشن منارہے ہیں جس کی بدولت پاکستان بیرونی خطرات سے اپنی خودمختاری اور آزادی کو محفوظ بنانے کے قابل بنا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کیلنڈر کی ایک تاریخ سےبھی کہیں زیادہ اہم ہےکیونکہ یہ ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن غیر معمولی سفر کی علامت ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ میاں نواز شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا اور بالآخر ایٹمی طاقت بن گیا، اس پوری کوشش کے دوران، ہماری مسلح افواج چوکنا رہی ہیں، جو ہمارے ایٹمی پروگرام کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے بچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر ہم ان تمام لوگوں کی قربانیوں اور شراکت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا، ان کی میراث ہماری اجتماعی کوششوں اور قومی قوت کی مضبوط یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More