قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ( ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ( ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جماعت ملک کو بھنور سے نِکالنے میں کامیاب ہوگی۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی قیادت میں جماعت ملک کو بھنور سے نِکالنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا کارکنوں کے ا ن کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لئے میاں نواز شریف نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا، ان کی ساری زندگی جمہوریت کے لئے جدوجہد سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، میاں نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کو صحیح سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More