وزیرِاعظم شہباز شریف کی پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی تعریف

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت، سمندری قزاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے منشیات سمگلنگ کرنے والی لانچ کو پکڑنے پر پی این ایس اصلت کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت، سمندری قزاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے پیاروں سے دور گہرے سمندر میں اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More