دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اے پی پی  |  May 28, 2024

راولپنڈی۔28مئی (اے پی پی):پشاورکے علاقےباغ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائیک محمد اشفاق بٹ شہید ،لانس نائیک سید دانش افکار شہید،سپاہی تیمور ملک شہید،سپاہی نادر صغیر شہید اور سپاہی محمد یاسین شہید کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران وجوان، شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افواج پاکستان قوم کے شانہ بشانہ مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More