یوم تکبیر ہمیشہ قومی فخر کے ساتھ ساتھ تشکر کا موقع بھی ہے،جام کمال خان

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمیشہ قومی فخر کے ساتھ ساتھ تشکر کا موقع بھی ہے۔منگل کو 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے لیڈر میاں محمد نواز شریف سمیت تمام سائنسدان، انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور سیکورٹی اہلکار شاندار خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی سفر میں کئی دہائیوں کے دوران انمول کردار ادا کیا۔بحیثیت ایٹمی طاقت کے آج پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More