مارگلہ ہلز ٹریل تھری پرلگی آگ پر قا بو پا لیا گیا ہے جبکہ ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان سی ڈی اے

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):مارگلہ ہلز ٹریل تھری پرلگی آگ پر قا بو پا لیا گیا ہے جبکہ ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے۔ آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیلی۔سی ڈی اے کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ چکی ہے،سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹریل تھری پرلگی آگ پر قا بو پا لیا گیا ہے

،ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق آگ پر جلد قا بو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر موقع پر موجود ہیں۔تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے،آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More