اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر قیادت یوم تکبیر پر تحصیل کمپلیکس سے ریلی كا انعقاد

اے پی پی  |  May 28, 2024

سمبڑیال۔ 28 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیر قیادت یوم تکبیر کی مناسبت سے تحصیل کمپلیکس سے ریلی كا انعقاد كیا گیا ہے۔ ریلی میں چیف آفسیر عمر شجاع ، سینٹری انسپیکٹر سرفراز احمد اور آفس سپریٹینڈنٹ حافظ ناصر محمود کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے اہلکاران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ كمشنر نے كہا ہے كہ یوم تكبیر پاکستان کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور دفاع کے عزم کا دن ،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، قبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں ، پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More