چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈاکٹرعبدالرحمن کو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اسلام آباد کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا

اے پی پی  |  May 28, 2024

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے ڈاکٹرعبدالرحمن کو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اسلام آباد کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیاہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کا قیام لایا گیا ہےجس کے تحت ایمبولینس،فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس ہوں گی۔ اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سنٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ڈاکٹر عبدالرحمان اپنے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More