سعودی عرب کی رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

اے پی پی  |  May 28, 2024

ریاض ۔28مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔العربیہ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اسرائیل افواج کی طرف سے عالمی اور انسانی قوانین کی مسلسل پامالی قابل مذمت ہے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More