اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کا اب کوئی جواز نہیں ، اٹلی

اے پی پی  |  May 28, 2024

روم ۔28مئی (اے پی پی):اٹلی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔ العربیہ کے مطابق اٹلی کے وزیرِ دفاع گائیڈو کروسیٹو نے کہاکہ غزہ میں مشکل صورتِ حال بڑھتی جا رہی ہے جس میں معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے حقوق کی پرواہ کیے بغیر فلسطینی عوام کو دبایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہم مایوسی کے ساتھ یہ صورتِ حال دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More