وفاقی وزیر داخلہ کا ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت ، دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں، محسن نقوی

اے پی پی  |  May 27, 2024

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقےمیں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران سیکورٹی فورسز کے شہید ہونے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج کے جری جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔شہید جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More