یوم تکبیر کے موقع پر پہلے سے شیڈول میٹرک کے تحریری اور پریکٹیکل پرچے پروگرام کے مطابق ہوں گے

اے پی پی  |  May 27, 2024

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر پہلے سے شیڈول میٹرک کے تحریری اور پریکٹیکل پرچے پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پہلے سے شیڈول میٹرک کے تحریری اور پریکٹیکل امتحانات کے پرچے پروگرام کے مطابق لئے جائیں گے۔ اس کے لئے تعلیمی بورڈ کے ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ، آئی ٹی سیل، آر اینڈ آئی اور ٹرانسپورٹ سیکشن کھلا رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ کے دیگر دفاتر بند رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More