امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اے پی پی  |  May 27, 2024

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےپیر کو یہاں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی، اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More