اے پی پی | May 27, 2024
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کل (منگل کو) اپنے نئے پارٹی صدر اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کرے گی۔ پارٹی میڈیا آفس کے مطابق کونسل کا اجلاس لاہور میں ہو گا جس میں پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، اوورسیز اور خیبرپختونخوا میں فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سے تقریباً 2 ہزار مندوب شرکت کریں گے۔پارٹی میڈیا آفس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت کا عہدہ وزیراعظم شہبا ز شریف کے بطور صدر مسلم لیگ (ن) استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر منتخب کیا جائے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More