سعودی عرب میں ثقافتی مقامات کی بحالی کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اے پی پی  |  May 27, 2024

ریاض ۔27مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں ثقافتی مقامات کی بحالی کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی ہیریٹیج کمیشن اور سیاحتی سرمایہ کاری کمپنی ’ اسفار‘ جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے، نے مملکت میں ثقافتی ورثے کے مقامات پر وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانے کےلیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ہیریٹیج کمیشن کے سی ای او جاسر الحربش اور اسفار کے سی ای او فہد بن مشیط نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے کا مقصد سیاحتی شعبے میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ، نئے منصوبے تیار کرنا اور سعودی عرب میں ہیریٹج سائٹس کےلیے آپریشنل ماڈل قائم کرنا ہے۔ہیریٹج کمیشن نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق قومی ورثے اور آثار قدیمہ کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنےعزم کو اجاگر کیا۔اسفار سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، تاریخی اور ثقافتی مقامات میں سرمایہ کاری کے ذریعے سیاحتی شعبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کمپنی کامقصد سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے ذریعے سیاحت کے نقشے پر سعودی شہروں کی اہمیت کو بڑھانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More