اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے،سپین

اے پی پی  |  May 27, 2024

پیرس۔27مئی (اے پی پی):سپین کی وزیر دفاع مارگریٹا رُوبلز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں نسل کشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا امن اور دو ریاستوں کے ساتھ ساتھ رہنے کی ضمانت ہے۔

یہ اقدام اسرائیلی حکومت یا پھر قابل احترام اسرائیلیوں کے خلاف نہیں ہے۔ یہ غزہ میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہدایک مشترکہ ہدف ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہم سب متحد ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More