تاجر دوست سکیم کے تحت یکم اپریل سے25 مئی تک مجموعی طور پر 18 ہزار 371 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ، ایف بی آر

اے پی پی  |  May 26, 2024

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ تاجر دوست سکیم کے تحت یکم اپریل سے25 مئی تک 6 شہروں سے مجموعی طور پر 18 ہزار 371 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اتوار کو ایف بی آر کی طرف سے اس ضمن میں جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 ہزار 472 ریٹیلرز اور اسکیم کے علاوہ 3 ہزار 899 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے5 ہزار 303، لاہور سے 5 ہزار 112 اور اسلام آباد سے 1 ہزار 567 ریٹیلرز نے اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی سے 2 ہزار 138، پشاور سے 1 ہزار 534 ، کوئٹہ سے 980 اور دیگر شہروں سے 1 ہزار 737 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More