گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  May 26, 2024

پشاور۔ 26 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے معروف اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طلعت حسین کا انتقال شوبز انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے، مرحوم طلعت حسین نے منفرد انداز اداکاری سے شوبز انڈسٹری کو دوام بخشا، ان کی فلم، ڈرامہ اور تھیٹر کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More