وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پراظہارافسوس

اے پی پی  |  May 26, 2024

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پرتعزیت اور اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طلعت حسین پاکستان کے باصلاحیت فنکار تھے ،

طلعت حسین نے اپنے مثبت کردار پر مبنی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اصلاحی عمل کو فروغ دیا ، طلعت حسین پاکستانی عوام کے ہردلعزیز فنکار تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وزیر اعلٰی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More