ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اے پی پی  |  May 26, 2024

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More