گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس کو قلندر آباد کے قریب حادثہ، 6 افراد زخمی

اے پی پی  |  May 26, 2024

ایبٹ آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی):گلگت سے راولپنڈی جان والی بس کو قلندر آباد کے قریب حادثے کے نتیجے میں   6 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا اور بس سڑک سے نیچے جا گری اور بس میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔بس میں سوار تقریبا 29 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

حادثے کے نتیجے 6 معمولی زخمی مسافروں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں 24 سالہ اعجاز، 15 سالہ عمیر، 75 سالہ بلبل خان، 30 سالہ بلاور خان، 70 سالہ محمد گل، 28 سالہ طارق شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More