مدینہ منورہ سے 50 سال پرانے درختوں کی البیضا پارک میں منتقلی

اے پی پی  |  May 24, 2024

ریاض۔24مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی مرکز برائے شجرکاری اور مدینہ گورنریٹ کے اشتراک سے مختلف مقامات سے 50 برس پرانے 8 قدیم درختوں کو البیضا کے پارک میں منتقل کر دیا گیا،جس کا مقصد پرانے درختوں کا تحفظ اور ان کی بہتر دیکھ بھال کرنا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پرانے درختوں کو منتقل کرنے کے اقدام میں تحفظ ماحولیات کی ٹاسک فورس ٹیموں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

مشترکہ ٹیموں نے مدینہ منورہ کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز پارک سے 5 جبکہ الفریش قریہ سے 3 پرانے درختوں کو مدینہ منورہ شہر کے باہر البیضاکے علاقے کے پارک میں منتقل کیا۔ منتقلی سے قبل نباتات کے امور کی مخصوص ٹیموں نے تمام درختوں کا جائزہ لینے کے بعد ان کی عمر اور نسل کا تعین کرنے کے بعد انہیں دوسرے مقام پر منتقلی کی منظوری جاری کی۔ نباتاتی امور کی نگران کمیٹی کی جانب سے قدیم اور نایاب درختوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس میں ان کی جملہ تفصیلات درج ہوتی ہیں ایسے درخت جو نایاب ہوں اور ان کی عمر 50 برس سے زیادہ ہوچکی ہو ان کی خاص دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More