امریکی رکن کانگریس ٹام سوزی 26مئی کو پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے

اے پی پی  |  May 24, 2024

نیویارک ۔24مئی (اے پی پی):امریکی رکن کانگریس تھامس رچرڈ سوزی 26مئی کو پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔امریکی کانگریس رکن تھامس رچرڈ سوزی جو ٹام سوزی کے نام سےبھی جانے جاتے ہیں ، اتوار کو ہونے والی اس میٹنگ میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال کریں گے ۔

نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں ہونے والی اس نجی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما شرکت کریں گے۔ ٹام سوزی اس اجتماع سے خطاب کریں گے اور اپنے پاکستانی امریکی حلقوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے امریکا کے مفادات کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے تھامس رچرڈ سوزی ایک امریکی سیاست دان، اٹارنی، اور اکاؤنٹنٹ ہیں جو 2024 سے اور اس سے قبل 2017 سے 2023 تک نیویارک کے تیسرے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے امریکی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More