متحدہ عرب امارات ، مصری شہری نے اے ٹی ایم کیبن سے ملنے والے رقم پولیس کے حوالے کردی

اے پی پی  |  May 24, 2024

ابوظہبی ۔24مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مصری شہری عبدالفتاح محمود عبدالفتاح نے اے ٹی ایم کیبن سے ملنے والے ایک لاکھ 49 ہزار درہم الشمیل پولیس سٹیشن کے حوالے کردیئےجس پر انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق عجمان پولیس کے سربراہ کرنل غیث خلیفہ الکعبی نے مصری شہری عبدالفتاح محمود عبدالفتاح کو اپنے دفتر میں بلا کر ان کی ایمانداری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ پیش کیا۔مصری شہری نے اس موقع پر عجمان پولیس کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ان کا اخلاقی فرض تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More