نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک

اے پی پی  |  May 24, 2024

ابوجا ۔24مئی (اے پی پی):نائیجیریا میں جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق صوبہ بائیلسا میں میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے پیدا کردہ دھوئیں سے متاثر ہو گئے ہیں ۔

دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 نوجوان ہلاک ہو گئے اور بعض کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔واضح رہے پیٹرول کی دولت سے مالا مال ملک نائیجیریا کے متعدد علاقوں کو ایک تواتر سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔عوام کو دن بھر میں اوسطاً 4 گھنٹے کے لئے بجلی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور عوام کا ایک بڑا حصّہ بجلی کی ضرورت کو جنریٹروں سے پورا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More