پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایکشن،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

اے پی پی  |  May 23, 2024

اسلام آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایکشن، منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ساحلی پٹی پر کریک ڈاؤنکے دوران 2052 کلو چرس، 5837 کلو سپاری، گٹکامکس،سگریٹ اور کپڑے کو ضبط کر لیا۔7 سپیڈ بوٹس، 18 گاڑیاں، 2 لاکھ 93 ہزار لیٹر پیٹرول و ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈیری و بیکری مصنوعات، گروسری آئٹمز اور کاسمیٹکس مصنوعات بھی پکڑی گئیں۔ کارروائی کے دوران الیکٹرک سامان، اپلائنس، ٹائرز، سپیر پارٹس کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ مزید براں، آپریشن میں 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی پکڑے گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More