انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 11252 نان فائلرزکی سمز بلاک کی جاچکی ہیں، ترجمان ایف بی آر

اے پی پی  |  May 23, 2024

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلر کے سمز بلاک کرنے کا عمل جاری ہے، اب تک 11252 نان فائلرزکی سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11252 نان فائلرز کی سمیں بلاک کی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ادارہ پرعزم ہے اور اس حوالے سے ہر قسم کی کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر پرموثر طریقے سے عملدرآمد کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کئے ہیں جس میں ایف بی آر ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ٹیلی کام آپریٹرز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More