پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اے پی پی  |  May 22, 2024

ابوظہبی۔22مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے سفیر رضا امیری سے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر بھی دستخط کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More