وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر ایران روانہ ہو گئے

اے پی پی  |  May 22, 2024

2راولپنڈی۔22مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی،قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبرسے ملاقات کریں گے اور ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان اور دیگر کی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More