سعودی عرب نے 15 ماہ کے دوران 1.3 ارب ریال کی چائے درآمد کی

اے پی پی  |  May 22, 2024

ریاض۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی مارکیٹ میں 15 ماہ کے دوران 40 ممالک سے 53 ملین کلوگرام چائے درآمد کی گئی جس کی مجموعی مالیت 1.3 ارب ریال رہی۔

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز چائے کے عالمی دن کی مناسبت سے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ مشروبات میں دنیا بھر میں پانی کے بعد سب سے زیادہ چائے کا استعمال ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ چائے متحدہ عرب امارت سے درآمد کی جاتی ہے جو مجموعی درآمدات کا 25 فیصد ہے جبکہ دوسرے نمبر پرسری لنکا ہے جو 21 فیصد ، تیسرے پر اردن ہے جہاں سے 13 فیصد چائے درآمد کی جاتی ہے۔ چوتھے نمبر پرکینا ہے جہاں سے درآمد کی جانے والی چائے 12 فیصد اور پانچویں نمبر پر بھارت ہے جس کا تناسب چائے درآمد کرنے والے ممالک میں 11 فیصد ہے۔

دنیا میں چائے کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سعودی عرب 13 ویں نمبرپر ہے۔ اس اعتبار سے مملکت میں درآمد کی جانے والی سب سےزیادہ اشیا ءمیں چائے شامل ہے۔ بن زقر کمپنی کے بورڈ کے رکن سعید بن زقر نے کہا ہے کہ 2023 میں سعودی عرب میں 41 ملین ریال کی چائے درآمد کی گئی جو دنیا میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں 44 واں نمبرہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More