شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد

اے پی پی  |  May 22, 2024

ریاض۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی صحت تسلی بخش ہے۔ انڈیپنڈنڈنٹ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی صحت بارے آگاہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے کونسل کو عرب لیگ سربراہ اجلاس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا اور عرب امور، مشترکہ ایکشن ڈیولپمنٹ، علاقائی سلامتی میں اضافے اور عرب مفادات کے دفاع کے مملکت کے عزم پر زور دیا۔ اتوار کو شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودکا السلام پیلس کے شاہی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا تھا کیونکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا اور وہ درد میں مبتلا تھے۔

بعد ازاں انہیں پھیپھڑوں کی سوزش کی تشخیص ہوئی اور علاج کے لیے انہیں اینٹی بائیوٹکس کا ایک کورس تجویز کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More