دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافر، بھارت ، سعودی عرب ، برطانیہ اور پاکستان سرفہرست

اے پی پی  |  May 22, 2024

دبئی ۔22مئی (اے پی پی):دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 23 ملین مسافروں کی آمد ورفت کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔اردو نیوز کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دبئی ایئرپورٹ نے 23 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھ نے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ نے واقعی متاثر کن اعداد وشمار ریکارڈ کیے ہیں اور یہ اماراتی کمپنیوں امارات اور فلائی دبئی کے نیٹ ورکس میں نئے شہروں کے اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کےبہترین آغاز اور سال کے باقی حصے میں مسافروں کی تعداد 91 ملین تک لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جو 2018 میں ہمارے ریکارڈ کیے جانے والے سالانہ ٹریفک سے 89.1 ملین سے بھی زیادہ ہے۔

دبئی ایئرپورٹ 90 انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ذریعے 102 ممالک کے 256 سٹیشنزکے ساتھ مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سےبھارت سرفہرست ہے، مسافروں کی تعداد 3.1 ملین تک پہنچ گئی اس کے بعد سعودی مسافروں کی تعداد 2 ملین رہی جبکہ برطانوی مسافر 1.5 اور پاکستانی مسافر 1.1 ملین رہے۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں لوڈ فیکٹر79.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ 26.8 ملین بیگز ہینڈل کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More