سنگاپور ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی

اے پی پی  |  May 22, 2024

بینکاک۔22مئی (اے پی پی):لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے میں دوران پرواز کا توازن خراب ہو جانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق منگل کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ SQ321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیارہ بوئنگ 777-300 ER تھا جس میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکسپر سنگاپور ایئرلائن نے اپنی پوسٹ میں ایک مسافر کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور ہلاک ہونے والے مسافر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More