نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان کے شہر بشکیک پہنچ گئے

اے پی پی  |  May 21, 2024

بشکیک۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ورکنگ وزٹ پر کرغزستان کے شہر بشکیک پہنچ گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے موقع پر آستانہ، قزاخستان میں ہونے والی ملاقات کے بعد انہیں کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلوبایف نے کرغز جمہوریہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

دونوں وزراء نے آستانہ سے بشکیک تک ایک ساتھ سفر کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق بشکیک میں نائب وزیراعظم کرغزستان کے وزیر خارجہ سے کرغز جمہوریہ میں پاکستانی شہریوں کے تحفظات بشمول پاکستانی طلباء کو درپیش حالیہ مسائل پر بات کریں گے۔ نائب وزیراعظم کی پاکستانی شہری سے بھی ملاقات متوقع ہے جو حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں زخمی ہونے کے باعث زیر علاج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More