نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ایس سی او وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد ورکنگ دورے پر بشکیک روانہ

اے پی پی  |  May 21, 2024

آستانہ۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد ورکنگ دورے پر کرغزستان کے شہر بشکیک روانہ ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بشکیک میں نائب وزیراعظم پاکستانی شہریوں سے ملاقات کریں گے جن میں پاکستانی طلباء بھی شامل ہیں جو کرغزستان میں حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں زخمی ہونے کے باعث زیر علاج ہیں۔ نائب وزیراعظم کرغزستان کے وزیر خارجہ سے پاکستانی طلباء کے تحفظات بشمول پاکستان میں عارضی قیام کے دوران ان کی تعلیم جاری رکھنے سے متعلق مسائل پر بات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More