نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین کی ملاقات، کاسا۔1000 ، دیگر رابطہ کاری منصوبوں پر جلد عملدرآمد بارے تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 21, 2024

آستانہ۔21مئی (اے پی پی):پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے باہمی مفاد اور علاقائی ہم آہنگی کےلئے کاسا۔ 1000 اور رابطہ کاری کے دیگر پر منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے لئے زور دیا ہے ۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہردین کے درمیان 20 سے 21 مئی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مزید تقویت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More