کولمبیا میں دہشت گردانہ حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک،4 افراد زخمی

اے پی پی  |  May 21, 2024

بگوٹا ۔21مئی (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں دہشتگرد حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقوں مورالس اور جامنڈی کی میونسپلٹیوں میں دو دہشت گرد حملوں میں پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پہلا حملہ مورالس میں ہوا جہاں مسلح افراد نے ایک پولیس سٹیشن کو دھماکہ خیز مواد اور گولیوں سے نشانہ بنایا، واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔دوسرا دھماکہ جامنڈی میں ہوا جہاں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اور تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More