سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے، چینی سفیر

اے پی پی  |  May 21, 2024

ریاض ۔21مئی (اے پی پی):چینی سفیر چانگ ہو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے۔ سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو کا نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور چین کے مابین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لیے چین کے لیے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سکیورٹی و فوجی شعبے شامل ہیں۔انہوں مزید کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین معاہدے پرعمل درآمد کے لیے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں بہتری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More