نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا

اے پی پی  |  May 20, 2024

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا یہاں دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہسینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ترک وزیر خارجہ دو طرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ 7 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More