وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش ، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا

اے پی پی  |  May 19, 2024

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے پریشان کن خبر سنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی بے چینی کے ساتھ اچھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More