صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر پر تشویش ، ان کی صحت اور تندرستی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

اے پی پی  |  May 19, 2024

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی تندرستی کے لئے دلی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ میری دلی دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی کی تندرستی اور حفاظت کے لئے ہیں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More