سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 45 ویں ای کچہری (آج) منعقد ہو گی

اے پی پی  |  May 19, 2024

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے زیر اہتمام 45 ویں ای کچہری آج ہو گی-ای-کچہری کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوگا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جو صارفین اپنی شکایات درج کروانا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے نام، رابطہ کی معلومات، ای میل ایڈریس ، ہوائی اڈے کے نام آن لائن ای کچہری کے دوران کمنٹ باکس میں درج کریں۔ ای کچہری کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیس بک پیج www.facebook.com/pcaa.official پر براہ راست نشر کیا جائے گا-

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ای- کچہری کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More