امریکا ،ریاست ایڈاہو میں ٹرک اور وین کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

اے پی پی  |  May 19, 2024

سان فرانسسکو۔19مئی (اے پی پی):امریکا کی ریاست ایڈاہو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

شنہوا کے مطابق ایڈاہو سٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ بونیویل کاؤنٹی کے ایڈاہو فالس میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق وین کا ڈرائیور اور پانچ مسافر جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گئےجبکہ وین میں سوار زخمی نو دیگر مسافروں اور پک اپ کے ڈرائیور کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More