سعودی عرب کے ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات،سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا

اے پی پی  |  May 19, 2024

ریاض ۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشرقی شہر ظہران میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران دیرپا جنگ بندی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلاتعطل رسائی سمیت مسئلہ فلسطین کا قابل اعتبار حل تلاش کرنے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کی خواہشوں اور جائز حقوق کے مطابق دو ریاستی حل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More